مریم اورنگزیب کیساتھ بھی وہی حرکت ہوگئی جس کا چند دن پہلے دانیال عزیز سامنا کرچکے ہیں، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

مریم اورنگزیب کیساتھ بھی وہی حرکت ہوگئی جس کا چند دن پہلے دانیال عزیز سامنا ...
مریم اورنگزیب کیساتھ بھی وہی حرکت ہوگئی جس کا چند دن پہلے دانیال عزیز سامنا کرچکے ہیں، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹالک بدنظمی کا شکار ہو گئی ، تحریک انصاف کی رہنما عظمی کاردار نے انتظار کے بعد ڈائس حاصل کرنے کی  کوشش کی جس پر دونوں جانب سے کارکنوں میں تلخ کلامی شروع ہو گئی ۔وزیر مملکت کی تقریر طویل ہو ئی تو تحریک انصاف کی عظمیٰ کاردار نے مریم اورنگزیب سے ڈائس لینے کی کوشش کی جس پر صورت حال خراب ہو گی ،بات بڑھنے پر پولیس نے مریم اورنگزیب کو حصار میں لیتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا،مریم اورنگزیب بھی ڈٹ گئیں ،تحریک انصاف کوڈائس دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس میں اس وقت شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی جب وہاں موجود تحریک انصاف کے وکلا اور خواتین نے وزیر مملکت کی طویل پریس کانفرنس کے بعد زبردستی ڈائس خالی کرانے کی کوشش کی ،جس پر لیگی کارکنوں اور تحریک انصاف کے ورکرز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور بعض ورکرز کے درمیان تو ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔

اس دوران مریم اورنگزیب نے بھی شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے ڈائس چھوڑنے سے انکار کر دیا بلکہ تحریک انصاف کو بلوہ ، ڈنڈہ اور تماشا پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کا رویہ ہے کہ ہر کسی پر حملہ کرو اور ڈنڈے برساﺅمیں یہاں سے ڈر کر نہیں جاوں گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غنڈوں کی پارٹی ہے ،اونچا بول کر ہمیں ڈرایا نہیں جا کستا۔دوسری طرف تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور وزیر مملکت سے ڈائس خالی کرانے کے لئے آنے والی عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر ایک گھنتے سے میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے انتظار کر رہے ہیں لیکن مریم اورنگزیب جان بوجھ کر اپنی تقریر کو طول دیتی جا رہی ہیں۔

مزید :

قومی -