آرمی چیف کی ترک وزیر اعظم سے ملاقات ، جنرل باجوہ کی قبرص پر ترکی اور بن علی یلدرم کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

آرمی چیف کی ترک وزیر اعظم سے ملاقات ، جنرل باجوہ کی قبرص پر ترکی اور بن علی ...
آرمی چیف کی ترک وزیر اعظم سے ملاقات ، جنرل باجوہ کی قبرص پر ترکی اور بن علی یلدرم کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مسئلہ قبرض پر ترکی کی اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے ترک وزیر اعظم کا پاکستان کی مختلف عالمی فورمز پر حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور برادر ملکوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ترک وزیر اعظم نے خطے اور مسلم امہ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ، انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بہت سے معاملات پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان مسئلہ قبرص پر ترکی کی بھرپور حمایت کرتا ہے جبکہ ترکی کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو بھی سراہتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -