ملک بھر میں شب قدر انتہائی مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں شب قدرانتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔
شب قدر کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں نماز عشاءکے بعد سے ختم قرآن پاک،ذکر الٰہی کی خصوصی محافل ،حسن قرات ، حمد و نعت ،درود و سلام کی بابرکت تقریبات کا انعقاد کیا گیاہے جو کہ سحری تک جاری رہیں گی ۔
ملک بھر میں گھر سے لے کر مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،آج رات شب بیداری ہو گی اور اہل اسلام رات بھر عبادت،ذکر اذکار اور نوافل ادا کریں گے اس موقع پر علمائے کرام قرآن پاک کے نزول اور اس کی قدر و منزلت پر روشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی مساجد کو برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیاہے۔
شب قدر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں لیلٰة القدر رمضان المبارک کی آخری دس طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیاجاتا ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔