سابق صدر کھانے کا طعنہ دے رہے ہیں، خدانخواستہ وہاں دوبارہ کوئی فوتگی ہوئی تو کھانے کے لئے ضرور جاﺅں گا: شیخ رشید

سابق صدر کھانے کا طعنہ دے رہے ہیں، خدانخواستہ وہاں دوبارہ کوئی فوتگی ہوئی تو ...
سابق صدر کھانے کا طعنہ دے رہے ہیں، خدانخواستہ وہاں دوبارہ کوئی فوتگی ہوئی تو کھانے کے لئے ضرور جاﺅں گا: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق صدر آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں ایوان صدر میں ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے لئے گیا تھا۔سابق صدر مجھے کھانا کھلانے کا طعنہ دے رہے ہیں میں وہاں تعزیت کے لئے گیا تھا دوبارہ بھی زرداری صاحب کے ہاں خدانخواستہ کوئی فوتگی ہوئی تو ضرور جاﺅں گا۔شکر ہے آل پارٹیز کانفرنس سے بغیر کھانا کھائے آگیا تھا ورنہ یہ کھانا مجھے ہضم کرنا مشکل ہوجاتا۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں 5000ووٹ والی جماعت بن گئی ہے ، پیسے دے کر لوگوں کو پیپلز پارٹی کے لئے خریدا جا رہا ہے۔زرداری کروڑوں روپے لٹانے کے باوجود قومی سیاست میں بلاول کی جگہ بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل کے چوہدری ظہیر پیپلز پارٹی میں شامل ، آصف علی زرداری کا خیرمقدم
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”مقابل “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی جعلی وصیت کے ذریعے پی پی کی تمام قیادت کو بے وقوف بنایا گیا۔ بے نظیر بھٹو کی وصیت ملازمہ کے پرس سے نکال کر اصلی وصیت ہونے کا ڈرامہ رچایا گیا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں درپردہ اتحاد ہے ، دونوں پارٹیاں لفظی جنگ کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد بنا کر الیکشن میں حصہ لے گی ۔ جو لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہیں کوئی بھی پارٹی پیسے دے کر خرید سکتی ہے۔سابق صدر دولت کا سرچشمہ بن چکے ہیں اپنی دولت کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ حکومت کے ساتھ ڈیل کے تحت ایان علی کو ملک سے باہر بھیجا گیا ، شرجیل میمن بھی واپس آگئے ہیں ۔

امت کے مسائل کے حل کیلئے’’ مسلم اقوام متحدہ ‘‘کا قیام ناگزیر , ٹرمپ کے اسرائیل اور بھارت کی سرپرستی کرنے سے مسلمانوں میں عدم تحفظ کے احساس نے جنم لیا:سینیٹر سراج الحق

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ڈاکٹر عاصم کو بھی رہائی مل جائے گی ۔

مزید :

قومی -