سعودی عرب دھماکہ، وزیراعظم کی مذمت، سعودی حکومت، جاں بحق افراد کے ورثاءسے تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت اور جاں بحق افراد کے ورثاءسے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں خودکش حملے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔سعودی وزارت داخلہ نے بتایاکہ دھماکہ اس وقت ہوا جب نماز جمعہ کے بعدنمازی باہر آ رہے تھے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق کتف صوبہ کے علاقہ القدیح کی امام علی مسجد ایک خودکش بمبارنے نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر خود کو اڑالیا۔ایک عینی شاہدنے بتایاکہ پہلی رکواة پڑھ رہے تھے کہ دھماکہ سنا، پانچ افرا دمارے گئے۔سعودی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بیس افراد شہید اور پچاس زخمیوں کی حالت نازک ہے۔