سپیکر نے عہدے سے وفاداری نہیں کی ، طلال چودھری اور دانیال عزیز کیخلاف پٹیشن دائر کریں گے : نعیم الحق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصا ف کے ترجمان نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے نے وزیرا عظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طلال چودھری اور دانیال عزیز کے خلاف آرٹیکل 62،63کے تحت پٹیشن دائر کریں گے ۔
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی ریفرنس کی سماعت کے بعد الکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نعیم بخاری نے عمران خان کا جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگی ہے تاہم جہانگیر ترین نے ریفرنس کا جواب جمع کرا دیا ہے ۔
پا ک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب کی تیاریاں شروع
انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر نے اپنے عہدے کے ساتھ وفاداری نہیں کی ، وزیراعظم نواز شریف نااہلی کا فیصلہ آنے سے پہلے مستعفی ہوجائیں۔
ن لیگی رہنماﺅں کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ طلال چودھری اور دانیال عزیز ملک کی نئی نسل کو گمراہ کررہے ہیں،ان کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔