الزامات ، جھوٹ اور انتشار پھیلانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا : نواز شریف

الزامات ، جھوٹ اور انتشار پھیلانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا : نواز شریف
الزامات ، جھوٹ اور انتشار پھیلانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا : نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ الزامات ، جھوٹ اور انتشار پھیلانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2014 سے اب تک دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن دھرنوں کے باوجود ہم نے کام کرکے دکھایا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی ہے ، یہ سب پاکستان کے لوگوں کیلئے کیا ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا ’ میاں صاحب! آپ کو تو استثنیٰ حاصل تھا پھر کیوں آگئے‘۔ جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا ’دیکھیں کیسے کیسے دور سے گزرنا پڑتا ہے ‘۔

اس موقع پرسابق وزیر اعظم نے تحریک انصاف کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ  الزامات ، جھوٹ اور انتشار پھیلانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، عمران خان کے بھی کرپشن سکینڈلز سامنے آرہے ہیں لیکن ہمارے لیے کچھ اور معیار ہے اور ان کیلئے کچھ ، رول آف گیم ایک جیسا ہونا چاہیے لیکن ہمارے خلاف فیصلے جلدی آجاتے ہیں لیکن ان کے فیصلے نہ جانے کب آتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -