میرا دامن بالکل صاف ، مشرف سے وزارت کے حلف لینا کا افسوس ساری عمر رہے گا: خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے خلاف تحقیقات کی خبریں آرہی ہیں مگر میں اس پر کوئی ردعمل نہیں دوں گا، میرا دامن بالکل صاف ہے ، مجھے ساری زندگی 2008ءمیں جنرل (ر) پرویز مشرف سے وزارت کے حلف لینے کا افسوس رہے گا، نواز شریف اداروں سے تصادم کے حامی نہیں ہیں لیکن ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے ، اس کا 90فیصد بھی ہم بیان نہیں کر سکتے۔
اسرائیلی یہودی کا قم سے مدینہ تک مقدس مقامات کا دورہ ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف تحقیقات کی خبروں کو دیکھ رہا ہوںلیکن میں ابھی اس پر ردعمل نہیں دوں گا۔ مجھ پر لگائے جانے والے یہ الزامات پرانے ہیںمگر اب اس میں کردار نئے آگئے ہیں ۔ انتقامی کارروائیاں جتنی بھی سخت ہو جائیں میرے دوست اور ساتھی میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اورنہ ہی اب طویل جدوجہد کے بعد عمر کے اس حصے میں میرے اندر کوئی تبدیلی آئے گی ۔الزامات کے حوالے سے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میرے دامن پر کوئی داغ ہے اور نہ ہی ضمیر پر کوئی بوجھ ہے ، مگر صرف ایک افسوس ہمیشہ رہے گا کہ 2008 میں جنرل مشرف سے انتقال اقتدار کے لئے پارٹی کے حکم پر گیلانی کابینہ کا حصہ بننا اور ایوان صدر جا کے مشرف سے وزارت کا حلف لینا پڑا۔
دامن پر کوئی داغ ہے اور نہ ہی ضمیر پر کوئی بوجھ، صرف ایک افسوس ہمیشہ رہے گا کہ 2008 میں جنرل مشرف سے انتقال اقتدار کے لئے پارٹی کے حکم پر گیلانی کابینہ کا حصہ بننا اور ایوان صدر جا کے مشرف سے وزارت کا حلف لینا پڑا۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 22, 2017
سعد رفیق نے اداروں کے درمیان محاذ آرائی کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میں محاذآرائی کے حق میں نہیں اور نہ ہی نوازشریف تصادم کے حق میں ہیں۔ جو ہو رہا ہے اس کا 90 فیصد تو ہم بیان ہی نہیں کرتے۔
میں محاذآرائی کے حق میں نہیں اور نہ ہی نوازشریف تصادم کے حق میں ہیں۔ جو ہو رہا ہے اس کا 90 فیصد تو ہم بیان ہی نہیں کرتے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 22, 2017