وزیراعلی پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کی گیا۔
پشاور اور گردونواح میں4اعشاریہ 5شدت کا زلزلہ
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریوکی ملاقات۔ pic.twitter.com/UpCQabWTfE
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) November 22, 2017
ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کوبحرانوں سے نکا لنے کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے د رمیان دوستانہ اورمعاشی روابط ہیں،برطانیہ پاکستان کابڑا تجارتی پارٹنرہے۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی،عوام کی خوشحالی کیلیے وزیرا علی کے ا قدامات قابل تقلیدہیں، ہم تعلیم،صحت،سکل ڈیولپمنٹ،دیگرشعبوں کی بہتری کیلیے تعاون کومزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔