شہید بی بی نے شہید بھٹو کی روایت کو برقرار رکھا،ہم آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں:بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ شہید بی بی نے شہید بھٹو کی روایت کو ہمیشہ برقرار رکھا ،شہید بھٹو نے عوام کا ہاتھ شہید بی بی کے ہاتھ میں دیا تھا،شہید بھٹونےہمیشہ غریبوں،محنت کشوں کی بات کی عوام کوآوازاورنظریہ دیا ہم آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں۔
وزیراعلی پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
بلاول بھٹوزرداری کاہولوگرام کے ذریعے گوجرخان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ50سال پہلے اورآج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں اس وقت شہیدبھٹو نے نظام کےخلاف علم بغاوت بلندکیا اس وقت ایک آمرمسلط تھا اوراس وقت ایک نام نہاد منتخب حکومت ہے،وہ ملک ترقی کیسے کرے جہاں یکساں مواقع نہ ہوں۔چیرمین پی پی کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں،اقتدارکے بھوکے سیا ستدانوں کی مسائل پرتوجہ نہیں،مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑدی ہے،ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہوچکی ہے،ہرسال 30لاکھ نوجوان بیروزگاروں کی صف میں کھڑے ہو رہے ہیں۔