آرمی چیف کا دورہ ڈیر ہ اسماعیل خان، عظیم قربانی پرمیجراسحاق شہیداوراہلخانہ کوخراج تحسین:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجراسحاق شہیدکی نمازجنازہ میں شرکت کی انہوں نے عظیم قربانی پر میجر اسحاق شہید اور اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
مجھے کیوں نکالا کی بازگشت سپریم کورٹ میں بھی سنائی دینے لگی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران ملٹری پولیس ٹریننگ سنٹرکابھی دورہ کیا،جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل انورعلی کوکرنل کمانڈنٹ کورآف ملٹری پولیس کے بیج لگائے۔
آرمی چیف نے فرنٹیئرکورساوتھ اورڈیفنس سروسزگارڈسنٹرکابھی دورہ کیا،،اس موقع پر آرمی چیف کوایف سی کی آپریشنل تیاریوں،جاری آپریشنز اور ایف سی کی استعداد کار بڑھانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔