گیلپ نے نیا سروے جاری کر دیا ،پنجاب حکومت نے ایک بار پھر بازی مار لی ،کے پی کے دوسرے نمبر پر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان بھر کے عوام نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومتوں کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے عوام مایوس دکھائی دیتے ہیں۔
گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کا شمار ملک میں عوامی آراءجاننے کے لیے سرویز کرنے والے بڑے اداروں میں ہوتا ہے۔سروے میں ملک کے شہری و دیہی علاقوں کے مرد و خواتین سے پنجاب حکومت کے بارے میں سوال کیا گیا تو 49فیصد لوگوں نے اظہار اطمینان کیا ، خیبر پختون خواہ کی حکومت کے حوالے سے صرف 31فیصد لوگوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا جبکہ 35فیصد لوگوں نے مطمئن نظر نہیں آئے ۔تاہم یہ کے پی کے حکومت پنجاب سے کافی نیچے نظر آ رہی ہے ۔سندھ حکومت کے حوالے سے صرف 22فیصد پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی پر اطمینان کا ظاہر کیا جبکہ 46فیصد پاکستانیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔
پاکستانیوں کی جانب سے سب سے کم اظہار اطمینان بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر کیا گیا صرف 17فیصد لوگوں نے اطمینان بخش قرار جبکہ 39فیصد نے اطمینان کا اظہار نہیں کیا۔
صوبائی سطح پر پنجاب کی 61فیصد عوام پنجاب حکومت کی کارکردگی پر خوش نظر آئی جبکہ اس کے مقابلے میں کے پی کے کی کارکردگی کے حوالے سے 50فیصد عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ۔سندھ حکومت کی 35فیصد جبکہ بلوچستان کے 13فیصدمکینوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔