پی ٹی آئی حکومت اور فوج کے درمیان محاذ آرائی پیدا کرانا چاہتی ہے، احسن اقبال ،حکومت تحریک انصاف پر نہیں فوج پر سازش کا الزام لگا رہی ہے:شفقت محمود

پی ٹی آئی حکومت اور فوج کے درمیان محاذ آرائی پیدا کرانا چاہتی ہے، احسن اقبال ...
پی ٹی آئی حکومت اور فوج کے درمیان محاذ آرائی پیدا کرانا چاہتی ہے، احسن اقبال ،حکومت تحریک انصاف پر نہیں فوج پر سازش کا الزام لگا رہی ہے:شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ان کی پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے کرپشن کے الزامات لگائے ،پھر عمران خان نے پرویز خٹک کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا ؟ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی پیدا کرنا چاہتی ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خاندان کے خلاف الزامات لگے مگر 6 ماہ سے تحقیقات نہیں ہوئی, جب بھی فیصلے ن لیگ کے حق میں ہوئے ہیں تو اسے ادارے اچھے لگنے لگتے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرکرپشن کے الزامات لگائے، بتایا جائے کہ عمران خان نے پرویز خٹک کے خلاف کیا ایکشن لیا ؟ تحریک انصاف فوج اور حکومت میں محاذ آرائی پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہشفقت محمود کی باتوں میں بڑا تضاد ہے ،عمران خان ’’فوج کارڈ ‘‘ بڑی دیر سے کھیل رہے ہیں ،کچھ ٹی وی اینکرز ان کے سٹیجوں پر بیٹھتے ہیں جو کہتے ہیں کہ فوج مارشل لاء لگائے ، جب تحریک انصاف ہر طرف سے مایوس ہو گئی ہے ،ہر طرف سے ہونے والے انتخابات میں انہیں پے درپے شکست ہوئی اورسیاسی طور پر جب انہوں نے دیکھا کہ وہ حکومت کو ہلا نہیں سکتے تو اس پورے کھیل میں حکومت اور فوج کے درمیان ایک محاذ آرائی پیدا کی جائے ،تاکہ شائد ان کے لئے کوئی موقع پیدا ہو جائے اور پچھلی مرتبہ امپائر کی انگلی کھڑی نہیں ہوئی شائد اب ہو جائے، لیکن اس مرتبہ بھی انہیں مایوسی ہو گی کیونکہ عدلیہ ،فوج اور پارلیمنٹ اس بات پر متفق ہیں کہ آئین پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے خاندان کے خلاف الزامات لگے مگر چھ ماہ سے تحقیقات نہیں ہوئی، جب بھی ن لیگ کے حق میں فیصلہ ہوتاہے تو اسے ادارے اچھے لگنے لگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے پچھلے دھرنے میں کنٹینر ہم نے نہیں چوہدری نثار نے لگائے تھے ،مجھے بڑا افسوس ہے کہ جب یہ سازش کا الزام لگاتے ہیں تو تحریک انصاف پر نہیں بنیادی طور پر پاکستان کی ا فواج پر یہ الزام لگتا ہے ، مجھے آپ بتائیں جب بھی یہ بات کی جائے کہ حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو کس کی طرف اشارہ ہوتا ہے ؟ ہم کوئی اتنے بے خبر ہیں کہ ہمیں پتا ہی نہیں ہے کہ الزام کس پر لگ رہا ہے ؟شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا عدلیہ کے حوالے سے پرانارویہ کیا رہا ہے ؟نیب کے خلاف ان کے بیانات آتے ہیں ،جب ان کے حق میں بات آتی ہے تو پھر تو یہ بڑا احترام کرتے ہیں اداروں کا اور یہ ادارے انہیں بڑے اچھے لگتے ہیں، لیکن جیسے ہی انہیں شک ہو کہ ان کے خلاف فیصلہ آئے گا تو یہ اداروں کے خلاف چڑھائی کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہجہاں جمہوریت ہے وہاں احتجاج ہوتے ہیں ،ہماری انتہائی کوشش ہے کہ کم سے کم تکلیف دیں اسلام آباد کے شہریوں کو،دوسری بات یہ ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ آنے کے بعد ہم نے کیا کچھ نہیں کیا ؟ اس ملک میں ڈاکہ پڑا ہے ،آپ چاہتے ہیں کہ ہم اس معاملے کو بھول جائیں ؟

مزید :

قومی -