احتجاج آئینی ،ادارے بند کرانا غیر قانونی ہے ،عمران کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت نہیں آتی :خورشید شاہ
سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنا آئینی حیثیت رکھتا ہے لیکن ادارے بند کرنا غیر قانونی عمل ہے ،عمران خان کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت نہیں آتی ۔ان کا کہنا ہے کہ جب بارڈر پر خطرات منڈلا رہے ہیں ایسے حالات میں اندرونی جنگ سے سیاست دانوں کی میچورٹی پر سوال اٹھیں گے اور جمہوریت کو بھی خطرہ ہو گا ۔
میاں صاحب استعفیٰ دیں یا تلاشی ،حکومت کے پاس عمران خان کو پکڑنے کی ہمت نہیں ہے: اسد عمر
سکھر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو مئی کو دیکھیں گے کہ اسلام آباد میں گرفتاریاں کن بنیادوں پر ہو رہی ہیں ،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ہم سڑکیں بنا رہے ہیں ،غریب اور بے روز گار سڑک چاٹیں گے ؟،ہسپتالوں میں ادوایات نہیں ،حکومت معاشی پالیسی بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا اور جمہوریت کو جب بھی خطرہ ہوا پیپلز پارٹی سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے ۔
گورنر سندھ اور مصطفی کمال کے تنازعات پر گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اتنے بڑے الزامات کے بعد گورننس چیلنج ہو جاتی ہے ،چور چوری کرتے ہیں ،لڑتے ہیں توپھر راز کھل جاتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 12مئی اور کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ کراچی سے برآمد اسلحے کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔