’وزیراعظم کواپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت‘

’وزیراعظم کواپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت‘
’وزیراعظم کواپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی مختلف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کردی ۔

احتجاج آئینی ،ادارے بند کرانا غیر قانونی ہے ،عمران کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت نہیں آتی :خورشید شاہ
نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی درخواستوں کی سماعت کے لیے تحریک انصاف کے دھرنے سے ایک روز قبل یکم نومبر کی تاریخ مقرر کردی ۔جماعت اسلامی ،تحریک انصاف ،عوامی مسلم لیگ ،جمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں ۔جمعرات کو عدالت نے وزیراعظم نواز شریف ،اسحاق ڈار ،مریم نواز خ،کیپٹن صفدر ،حسن نواز ،حسین نواز ،ڈی جی ایف آئی اے ،چیئر مین ایف بی آر اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کی تھی ۔تاہم اب ان درخواستوں کی سماعت کے لیے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے سے ایک دن قبل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ نے سماعت کے موقع پر وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

قومی -