پی ٹی آئی احتجاج : حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا

پی ٹی آئی احتجاج : حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا
پی ٹی آئی احتجاج : حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد مارچ سے نمٹنے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی طرف سے 2نومبر کو اسلام آبا د بند کرنے کی دھمکی کے بعدوفاقی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور 2نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اسلام آبا دمارچ پرپیپلز پارٹی سے مل کر حکمت عملی بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے جس پر خورشید شاہ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

ذرائع نے بتایا کہ پاناما لیکس پر حکومت ا ور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان روز بروز بڑھتی ہوئی خلیج کے پیش نظر حکومت نے پہلی بار پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔
حکومتی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اورپی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کیلئے پیر کا وقت مانگا تاہم خورشید شاہ نے مصروفیات کی وجہ سے حکومتی وفد کیساتھ منگل کے روز ملنے کی حامی بھری ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی وفد اور خورشید شاہ  کے درمیان منگل کو ہونے والی  ملاقات میں 2نومبر کی  صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
خواجہ سعد رفیق نے خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرنے کے بعد جمعیت علماءپاکستان کی قیادت سے بھی رابطہ کیا اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے کردار اداکرنے کی اپیل کی ۔
یاد رہے عمران خان نے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال دے رکھی ہے جس پر آج اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کا حق ہر پاکستانی کو ہے مگر شہر اور اداروں کو بند کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔ 

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیں

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی اسلام آباد مارچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کیا ہے او ر آج اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات ہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے حالیہ بیان میں اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو بھی عمران خان کی دعوت کا انتظار نہیں کرنا چاہئیے بلکہ از خود پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے اسلام آباد دھرنے میں مسلم لیگ ق کی شرکت کا بھی اعلان کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -