امریکہ میں وزیر اعظم کا استقبال ’گو نواز گو‘ سے ہو گا، دو تین دنوں میں انقلابی لہر کو طوفان بنائیں گے:قادری

امریکہ میں وزیر اعظم کا استقبال ’گو نواز گو‘ سے ہو گا، دو تین دنوں میں ...
 امریکہ میں وزیر اعظم کا استقبال ’گو نواز گو‘ سے ہو گا، دو تین دنوں میں انقلابی لہر کو طوفان بنائیں گے:قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے اس قوم سے للکارنے اورسوال کرنے کی ہمت چھین لی ہے، امیدوں کے چراغ بجنے لگیں تو کوئی حق کی آواز بلند نہیں کرتا، پاکستان میں ہرجگہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ ہے، امریکہ میں بھی وزیر اعظم کا استقبال اسی نعرے سے ہونے جا رہا ہے، حکمرانوں نے معیشت کو کمزور کر کے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، سیاسی آمروں اور جابروں نے اس قوم کو بڑا مایوس کیا ہے، قوم غلامی قبول کر لے تو کو ئی اس کا مقدر نہیں بدل سکتا۔ انقلاب مارچ دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں لوگ مفادات کے لئے اپنے ضمیر فروخت کرتے ہیں، انقلاب لانے کے لئے کھوٹے سکے بھی استعمال کئے جاتے ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا کہ میری جیب میں بہت سارے کھوٹے سکے ہیں، اس دھرنے نے پوی قوم کو غیرت اور ہمت کی ترغیب دی ہے، حکومتی کمپنی کے طیارے کے پائلٹ کو بھی شعور عطا کر دیا اور اس نے بھی اس حکومت کا ترجمان بننے سے انکار کر دیا، دو تین دن میں انقلاب کی لہرکو طوفان بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک سال سے زائد عرصے تک انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر رپورٹ چھپائے رکھی اور کل رات کے اندھیرے میں یہ رپورٹ جاری کر دی گئی، تاہم اس رپورٹ الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف ہو گیا ہے، یہ الیکشن ابتداءسے تھا ہی غیر آئینی اور اس کے انتخابات کی طرح اس کی قائم کردہ حکومت بھی جعلی ہے، ملک میں انقلاب کی ہوا چل پڑی ہے اور اس حکومت کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی اب بہت جلد ایک حقیقت بننے والی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -