پی پی 7ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے سے روک دیا

پی پی 7ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے سے روک دیا
پی پی 7ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے عمران خان کوراولپنڈی میں ریلی اورجلسے میں شرکت سے روک دیا ۔

جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو راولپنڈی میں ریلی اور جلسہ کرنے سے روک دیا ،ریٹرننگ آفیسرپی پی7راولپنڈی نے عمران خان کو شرکت سے روکتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی بینرزاورمیڈیا سے پتاچلا کہ ٹیکسلامیں آپ ریلی میں شریک ہوں گے تاہم قواعد وضوابط کے مطابق رکن اسمبلی کوانتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی پی7سے امیدوارعمارصدیق کی ریلی میں شرکت کرنی تھی۔پی پی7راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کےلئے 26ستمبر کو پولنگ ہوگی۔پی پی7راولپنڈی کی سیٹ صدیق خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -