پاک فضائیہ کی دو روزہ تربیتی مشق ہائی مارک 2016بھر پور انداز سے جاری

پاک فضائیہ کی دو روزہ تربیتی مشق ہائی مارک 2016بھر پور انداز سے جاری
پاک فضائیہ کی دو روزہ تربیتی مشق ہائی مارک 2016بھر پور انداز سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فضائیہ کی دو روزہ تربیتی مشق ہائی مارک 2016بھر پور انداز میں جاری ہے جس میں پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس نے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہر ہ کیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی تربیتی مشق ہائی مارک کے نام سے منعقد ہوتی ہیں جو کہ پاک فضائیہ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں ۔

بھارتی فضائیہ کو روا ں ماہ دوسرا جھٹکا ،انڈین ائیر فورس کا ڈرون راجھستان میں گر کر تباہ

نجی نیوز چینل اے آ ر وائی نیوز کے مطابق ہائی مارک 2016کی تربیتی مشقوں کے پہلے روز موٹر وے پر ایم ون(پشاور تا اسلام آباد) کے مقام پر پاک فضائیہ کے معراج اور ایف سیون طیاروں نے محفوظ طریقے سے لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ کیا جبکہ آج موٹروے پر ایم ٹو (لاہور تا اسلام آباد )کے مقام پر پاک فضائیہ کی تربیتی مشقیں بھر پور طریقے سے جار ی ہیں ۔تربیتی مشقوں سے متعلق تکنیکی اور فنی انتظامات بھی مکمل کیے گئے تھے ۔تربیت کا مقصد پائلٹس کو ہنگامی صورتحال میں اگر رن وے نہ مل پائیں تو روڈ پر لینڈ نگ اور ٹیک آف سے آشنا کرانا ہے ۔
اس سے قبل اپریل 2010میں بھی ہائی مارک تربیتی مشقیں ہوئی تھیں جن میں موٹر وے سے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ کیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -