عمران خان اور جہانگیر ترین کی سرگوشیاں سن لی تھیں: ریحام خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جہانگیر ترین اور عمران خان کی سرگوشیاں سن لی تھیں اور بعد ازاں انہیں بتا بھی دیا کہ آپ کی تمام باتیں میں نے سن لی ہیں۔
ہم جنس پرست بن مانس نے 6 انسانوں کا ریپ کردیا
نجی ٹی وی کے پروگرام ”ایک دن دنیا کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ جہانگیر ترین عمران خان سے آہستہ آہستہ باتیں کر رہے تھے لیکن میں نے ان کی تمام گفتگو سن لی تھی۔میں نے انہیں اشارتابتایا کہ ان کی ساری باتیں میں نے سن لی ہیں، اس پر میں مزید تبصرہ نہیں کروں گی کیوں کہ اس سارے معاملے پر ایک صحافی نے مکمل اور تفصیلی کالم لکھا ہے، مجھے نہیں معلوم کے ان تک یہ ساری باتیں کس ذریعے سے پہنچتی تھیں، ان کی ساری باتیں حقیقت پر مبنی ہیں۔
مشال خان قتل کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش، اے این پی نے اپنے ضلعی ناظم کو نوٹس جاری کردیا
ریحام خان کا مزید کہناتھا کہ میری سب سے بڑی کمزوری ہے کہ میں خاموش نہیں رہ سکتی، لیکن طلاق کے معاملے پر میں نہیں بولی اور میں اس لئے نہیں خاموش کہ کسی نے مجھے کوئی سیٹل منٹ دی ہے ،کوئی آفر ہوئی ہے یا ملاقاتیں ہوئی ہیں۔میں وہ انسان ہوں جس کی خاموشی کو خریدا نہیں جا سکتا۔میری یہی ایک منفرد بات ہے۔
4 سالہ زندہ بچے کی کھال اتاردی گئی اور پھر۔۔۔ یہ انتہائی خوفناک کام کس نے اور کیوں کیا؟ جان کر ہر انسان کانپ اٹھے
واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے بارے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ اس کے پیچھے جہانگیر خان ترین کا ہاتھ ہے، ریحام خان کو تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کی مداخلت اور اثر ورسوخ پر شدید تحفظات تھے اور ان کا انہوں نے عمران خان سے برملا اظہار بھی کیا تھا جس پر ترین ان سے نالاں بھی تھے۔ یہی باتیں عمران خان اور ریحام کے درمیان طلاق کی وجہ بنی تھیں۔