گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد میں پولیس کی بھارتی ترنگا لہرانے کی کوشش میں شدید جھڑپیں، طلباء مشتعل، سٹیج پر چڑھ گئے اور پھر۔ ۔ ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد میں پولیس کی بھارتی ترنگا لہرانے کی کوشش ...
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد میں پولیس کی بھارتی ترنگا لہرانے کی کوشش میں شدید جھڑپیں، طلباء مشتعل، سٹیج پر چڑھ گئے اور پھر۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن+آن لائن)مقبوضہ کشمیرکے ضلع اننتناگ میں واقع ’گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد‘ میں پولیس سپورٹس فیسٹیول کے دوران پولیس کی طرف سے بھارتی ترنگے کو لہرانے کی کوشش کے دوران کالج میں موجود کشمیری طلباء غصے میں آگئے اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

عمران خان نے شریف خاندان کیلئے پیغام جاری کر دیا، کیا کہا؟ جان کر (ن) لیگ بھی تعریف پر مجبور ہو جائے گی

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلباء نے بھارتی جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئے اورانہوں نے کرسیاں اور کنوپیاں توڑ دی اور فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک کالج کیمپس میں طلباء کی طرف سے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے اور پتھراؤ اور فورسز کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ جاری تھی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ’اننتناگ ڈگری کالج کے طلباء نے فیسٹول میں الٹ پلٹ کردی اور پولیس کی طرف سے لگائے گئے سیٹ کو نذرآتش کردیا، پولیس نے ڈگری کالج میں طلباء کیلئے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا تھالیکن اسی دوران طلباء کے ایک گروپ نے فیسٹول کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے نوجوان کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی لیکن مزید طلباء بھی ان کیساتھ شامل ہوگئے جس کے بعد سٹیج کو آگ لگادی گئی اور ٹینٹ اکھاڑ کر پھینک دیئے گئے تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنماءکو دل کا دورہ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

یادرہے کہ ایک ہفتے کا سپورٹس فیسٹول منگل کو ہی شروع ہوا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر باندی پورہ نے کیاتھا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں والی بال ، رگبی، کبڈی ، وشو اور کک باکسنگ سمیت دیگر کھیل بھی ہونے تھے۔

مزید :

قومی -