نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز سکینڈل منظر عام پر آ گیا

نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز سکینڈل منظر عام پر آ گیا
نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز سکینڈل منظر عام پر آ گیا
کیپشن: Najam-Sethi-CM-Punjab copy

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور ٹیم انتظامیہ کی رنگ رلیاں دیکھ کر پوری قوم غم و غصہ میں مبتلا ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری نجم سیٹھی پر ڈالتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ سابق کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی سے متعلق ایک اور اہم اور لرزہ خیز انکشاف کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں: یہ خبر پڑھ کر آپ بھی اپنے دانتوں کو روزانہ اچھی طرح صاف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان میں آئندہ پانچ سال کیلئے کرکٹ میچز دکھانے کے رائٹس بیچنے کیلئے27 تاریخ کو ٹینڈرز جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بولیاں طلب کر لی ہیں جس سے کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی ایسا مستری ہے جس نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے اور اب ایک اور کارنامہ سرانجام دینے جا رہے ہیں جس کے مطابق وہ ورلڈکپ کے اختتام سے قبل ہی پاکستان میں کرکٹ میچز دکھانے کیلئے ٹی وی رائٹس بیچنے پر تل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رائٹس انتہائی کم قیمت پر صرف اسے بیچے جائیں گے جو سب سے زیادہ پیسے دے گا اوراس سے قومی کرکٹ بورڈ کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے شک پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب ہے لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور ابھی تک پاکستان کے کوارٹر فائنل میں جانے کے چانسز باقی ہے اور اگر قومی ٹیم آگے چلی جاتی ہے یا ورلڈکپ جیت جاتی ہے تو ان رائٹس کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی لیکن نجم سیٹھی نے تمام معاملات کو نظرانداز کر کے 27 تاریخ تک رائٹس بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سرفراز نواز نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ان رائٹس کی زیادہ سے زیادہ بولی 125 ملین ڈالر موصول ہوئی تھی جبکہ اس دفعہ بولی کی قیمت 200 ملین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے لیکن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بہتر کارکردگی سے ان کی قیمت کئی گنا بڑھ سکتی ہے اور پاکستان کے ورلڈچیمپئن بننے کی صورت میں ان کی قیمت کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا لیکن ورلڈکپ ختم ہونے یا اس میں قومی کرکٹ ٹیم کی قسمت کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی رائٹس کی فروخت سمجھ سے بالاتر ہے اور لگتا یہی ہے کہ نجم سیٹھی نے پیسے کھانے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید جانئے : سزا یافتہ کھلاڑی محمدآصف بھی قومی ٹیم پر برس پڑے
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجم سیٹھی جب کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھے تب بھی انہوں نے کرکٹ میچز دکھانے کے رائٹس پاکستان ٹیلی ویژن سے لے مبینہ طور پر جیو سپورٹس کو بیچ دیئے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگرچہ نجم سیٹھی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو چکے ہیں تاہم کرکٹ بورڈ کے تمام تر معاملات کے کرتا دھرنا وہی ہیں اور کوئی بھی کام کرانے میں عار محسوس نہیں کرتے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی نجم سیٹھی پر یہ الزام عائد کر چکے ہیں وہ وزیراعظم نواز شریف نے عام انتخابات میں ”پنکچر“ لگانے پر نجم سیٹھی کو انعام کے طور پر کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا جس کا نجم سیٹھی نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا اور یہ سلسلہ بہترین طریقے سے جاری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -