وزیر اعظم نوازشریف کے اعزاز میں ترک صدر اردگان کا عشائیہ، ملاقات میں دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نوازشریف کے اعزاز میں ترک صدر اردگان کا عشائیہ، ملاقات میں ...
وزیر اعظم نوازشریف کے اعزاز میں ترک صدر اردگان کا عشائیہ، ملاقات میں دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم نوازشریف کے اعزاز میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے عشائیہ دیا ہے،دونوں رہنماﺅں کے مابین ملاقات میں دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں صدارتی محل میں پرتکلف عشائیہ دیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال میزبان نے خود کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف اور ترک صدر کے مابین ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کا کہناہے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی بارے گفتگو ہوئی،انہوں نے ترک صدر سے افغانستان میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کی بھی استدعا کی ہے،وزیر اعظم نے ترک صدر کو آئندہ ماہ پاکستان کے دورہ کی بھی دعوت دی ہے۔
یاد رہے وزیراعظم نوازشریف آج شام اعلیٰ حکام کے ہمراہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں،وفاقی وزراءشاہد خاقان عباسی،خرم دستگیر اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم اپنے دورے میں ترک قیادت سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کریں گے جبکہ ترک ہم منصب کے ہمراہ پانچویں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کی مشترکہ صدارت بھی کی ہے۔

دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ، پاک فوج نے ملک بھر میں ’’ آپریشن ردالفساد ‘‘ کا اعلان کر دیا
پاکستان اور ترکی ما بین مختلف شعبوں میں معاہدوں پربھی دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -