دنیا کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے:فضل الرحمن

دنیا کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے:فضل الرحمن
دنیا کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے:فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمیں فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دنیا کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علما اسلا م فضل الرحمن نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے۔
خیال رہے کہ حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔جس میں اب تک40کے قریب کشمیر ی شہید ہو چکے ہیں۔
فضل الرحمن کا کہناتھا کہ مارشل لا کو دعوت دینے والے آئین سے بغاوت کے مرتکب ہیں۔پاناما لیکس بین الاقوامی سازش ہے سیاستدان پوائنٹ سکورنگ نہ کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -