وزیراعظم نوازشریف کی کابل دھماکوں کی سخت مذمت ،جانی نقصان پر اظہار افسوس

وزیراعظم نوازشریف کی کابل دھماکوں کی سخت مذمت ،جانی نقصان پر اظہار افسوس
وزیراعظم نوازشریف کی کابل دھماکوں کی سخت مذمت ،جانی نقصان پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کابل دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے ،دہشتگردی کیخلاف سب کو ٹھوس اور مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ،دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ۔
واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کی ز د میں آکر 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں جنہیں ہستپال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے خود کش ہیں اور حملہ آوروں نے اپنے آپ کو چھپانے کیلئے برقعے پہن رکھے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -