عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، نوبل انعام کیلئے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا: خورشید شاہ

عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، نوبل انعام کیلئے اقوام ...
عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، نوبل انعام کیلئے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ناروے کی نوبل کمیٹی اور اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے کہ انہیں نوبل انعام دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کی اور رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی۔ عبدالستار ایدھی انسانیت کے پیکر تھے، ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام دینے کیلئے ناروے کی نوبل کمیٹی اور اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -