عمران خان کی جانب سے میرا کاﺅنٹی کنٹریکٹ مانگنے پر اپنا معاہدہ دیا، عدالت بلائے گی تو ضرور جاﺅں گا : مشتاق احمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کاﺅنٹی کرکٹ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مجھ سے میرا کنٹریکٹ مانگا ان کی خواہش پر میں نے انہیں کنٹریکٹ دے دیا، اگر اس حوالے سے عدالت مجھے گواہی کے لئے بلائے گی میں ضرور جاﺅں گا۔
الزام لگانے والوں کے پاس خود منی ٹریل نہیں ہے: خرم دستگیر
نجی ٹی وی کے پروگرام ”لائیوود نصر اللہ ملک “ سے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے ان کا کاﺅنٹی کرکٹ کا معاہدہ سپریم کورٹ میں جمع کرانے پر کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ سے میرا معاہدہ مانگا تو میں نے انہیں دے دیا۔ میرے خیال میں 5سال کے بعد کاﺅنٹی کا ریکارڈ موجود نہیں ہوتا ۔انگلش کاﺅنٹی کرکٹ ہو یا دیگر لیگز ہوں توان میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے انہیں کنٹریکٹ ملتا ہے اور بعض اوقات آپ کی آمدن کروڑوں ڈالر ز بھی کھلاڑیوں کو ملتے ہیں، یہی نہیں بلکہ کاﺅنٹی کرکٹ کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں کو دیگر سہولیات بھی دی جاتی ہیں اچھی پرفارمنس کے حامل کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اور ان تقاریب سے حاصل ہونے والی آمدن کا حصہ بھی کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے اپنی منی ٹریل میں مشتاق احمد کا کاﺅنٹی کنٹریکٹ بطور نمونہ سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تھا ۔