وزیراعظم اور راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات،ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کافیصلہ

وزیراعظم اور راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات،ضرب عضب کو منطقی انجام تک ...
وزیراعظم اور راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات،ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس دوران دہشتگردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات نواشریف نے فوج کی ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔نوازشریف اورراحیل شریف نے ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ،ضرب عضب کومنطقی انجام تک پہنچانے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دورہ روس کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے پہلی ملاقات ہے اور آرمی چیف کے دورہ روس کے دوران پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا جس پر نوازشریف نے بھی فوج پر تنقید کے بیان کی سخت مذمت کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -