کوئٹہ کے بعد پارا چنار بھی لہو لہو ، طوری بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ،40 افراد شہید ،150سے زائد زخمی،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ

کوئٹہ کے بعد پارا چنار بھی لہو لہو ، طوری بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ،40 ...
کوئٹہ کے بعد پارا چنار بھی لہو لہو ، طوری بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ،40 افراد شہید ،150سے زائد زخمی،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارا چنار(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان دشمنوں کی ایک رو ز  میں دہشت گردی کی دوسری بڑی کارروائی ،کوئٹہ  کے میں تخریب کاری کے بعد پار ا چنار کے مصروف ترین طوری  بازار  میں یکے بعد دیگرے 2  دھماکے ،40 افراد شہید اور 150سے زائد زخمی ہو گئے ،30 سے زائد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ،سرکاری حکام نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کو خود کش قرار دے دیا، پاک فوج ،فرنٹیئر کور اور پولیس کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ۔

تفصیلات کے مطابق جمعتہ الوداع کے موقع پر کوئٹہ کے بعد پارا چنار کے مصروف ترین بازار میں  میں یک بعد دیگرے 2دھماکوں کے نتیجے میں40افراد شہیدہوگئے ہیں جبکہ150کے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے30سے زخمیوں کی حالت انتہائی  تشویشناک ہے جبکہ شہادتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پارا چنار کے طوری بازار میں لوگ عید کی خرید داری میں مصروف تھے کہ ایک ہلکا دھماکہ ہوا ،جب لوگ دھماکے کی جگہ پر جمع ہوا تو دوسرا  انتہائی  زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز 2 کلو میٹر دور تک سنی گئی ،دھماکے کے فوری بعد طوری بازار میں قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر رہا تھا ،ہر طرف زخمیوں کی چیخ و پکار دلوں کو دہلا رہی تھی ،مقامی لوگو اپنی مدد آپ کے تحت طوری بازار سے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لئے بھاگ دوڑ کرتے نظر آئے جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج ،فرنٹیئر کور ،پولیس اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا ،دھماکے کے بعد پارا چنار کے تمام  ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ،جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بھی جائے حادثہ کی جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے ابتدائی طور پر امدای کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔یاد رہے کہ پارا چنار دھماکے کے فوری بعد 10 افراد کی شہادت کی اطلاع تھی لیکن بعد میں اس افسوسناک دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15اور بعد میں بڑھ کر 40 ہو گئی ہے جبکہ ان شہادتوں میں ابھی مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ایک دوسرے ٹی وی کے مطابق طوری بازار میں  پہلا دھماکہ ہوا تو  خریداری میں مصروف  لوگ دھماکے کی جگہ پر اکٹھے ہونا شروع ہو گئے ،ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ خوفناک دھماکے نے ہر چیز تباہ و برباد کر کے رکھ دی جبکہ  دھماکے کی آواز 10کلومیٹر دور تک سنائی گئی۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جب کہ ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -