یوم پاکستان : مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ،پاک فضائیہ نے ذمہ داری سنبھال لی

یوم پاکستان : مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ،پاک فضائیہ نے ...
یوم پاکستان : مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ،پاک فضائیہ نے ذمہ داری سنبھال لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میںتوپوں کی سلامی سے کیا گیا جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پ±ر وقار تقریب منعقد کی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے ایئر کمو ڈور سلمان محبوب تھے۔گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال پر سلامی دی ہے جس کے بعد پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -