یوم پاکستان پر چینی وزیراعظم نے وطن عزیز کو ایسی دعا دے دی کہ جان کر آپ بھی دوست ملک کے نیک نیتی کو سلام پیش کریں گے

یوم پاکستان پر چینی وزیراعظم نے وطن عزیز کو ایسی دعا دے دی کہ جان کر آپ بھی ...
یوم پاکستان پر چینی وزیراعظم نے وطن عزیز کو ایسی دعا دے دی کہ جان کر آپ بھی دوست ملک کے نیک نیتی کو سلام پیش کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرے۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی عوام نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتا رہے۔
چینی وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ چین نے پاکستان سے ہمیشہ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی منزلوں تک لے جانا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان نے قومی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جو کہ خوش آئند ہے۔

مزید :

قومی -