آصف علی زرداری کا (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں عشائیہ, سیاسی اتحاد کی دعوت
لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری کا مسلم لیگ (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں عشائیہ جبکہ چوہدری مونس الٰہی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی عشائیہ میں شر یک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں ہونیوالے عشائیہ میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملاقات کے دوران پاکستان کے سیاسی حالات , پانامہ کیس , آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی ہے ۔آصف زرداری نے چودھری برادران کو آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے خلاف سیاسی اتحاد کی دعوت دی جس پر شجاعت اور پرویز الہٰی نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا وعدہ کیا۔