وزیراعظم نوازشریف کی مسجد نبوی آمد، ایسا نعرہ لگ گیا کہ خود نوازشریف بھی دنگ رہ گئے

وزیراعظم نوازشریف کی مسجد نبوی آمد، ایسا نعرہ لگ گیا کہ خود نوازشریف بھی دنگ ...
وزیراعظم نوازشریف کی مسجد نبوی آمد، ایسا نعرہ لگ گیا کہ خود نوازشریف بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نوازشریف کی مسجد نبوی میں آمد پر ”نوازشریف زندہ باد “ کے نعرے لگ گئے ۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف نے روضہ رسول پر حاضری دی اورریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز ظہر ، عصر اور مغرب ادا کیں اور جنت البقیع بھی گئے، اس موقع پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ شہریوں نے وزیر اعظم نوازشریف کودیکھ کر نعرے بازی کی اور ”نوازشریف زندہ باد“ کے نعرے لگاتے رہے۔

وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان کے امن و استحکام اور ترقی کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کے اتحاد اور تحفظ کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔

مزید :

قومی -