ملک میں خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا گیا ،ملک کی آبادی تقریبا 20کروڑ ،حتمی اعدادو شمار جولائی میں جاری کیے جائیںگے :آصف باجوہ

ملک میں خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا گیا ،ملک کی آبادی تقریبا 20کروڑ ...
ملک میں خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا گیا ،ملک کی آبادی تقریبا 20کروڑ ،حتمی اعدادو شمار جولائی میں جاری کیے جائیںگے :آصف باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف شماریات آصف باجوہ نے کہاہے کہ ملک میں خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف باجوہ کا کہناتھا کہ ملک کی آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے تاہم حتمی اعداد و شمار جولائی میں جاری کیے جائیں گے، مردم و خانہ شماری کے دوران مردم شماری کا عملہ تقریباً ساڑھے 3 کروڑ گھروں تک پہنچا۔ تقریباً 20 کروڑ افراد کو گننا آسان نہیں تھا۔ خانہ و مردم شماری میں 3127 خواتین نے بھی حصہ لیا۔ بلوچستان اور فاٹا میں کوئی خاتون شمار کنندہ شامل نہیں تھی۔ مردم شماری میں 6 مذاہب اور 9 زبانوں کو شمار کیا گیا۔ مردم شماری میں کم آبادی والے مذاہب کا شمار نہیں کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -