چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، حکومت کا سپریم کورٹ سے مزید مہلت لینے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، حکومت کا سپریم کورٹ سے مزید مہلت لینے کا فیصلہ
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، حکومت کا سپریم کورٹ سے مزید مہلت لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے مزید مہلت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے ایک تفصیلی جواب بھی تیار کر لیا ہے جو اٹارنی جنرل کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کی نطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا تھا تاہم اپوزیشن رہنماءعمران خان کے تحفظات پر انہوں نے یہعہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد سے اپوزیشن اور حکومت میں اس عہدے کے لئے کسی مناسب شخصیت پر اتفاق نہیں ہو سکا اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اس معاملے پر مزید وقت فراہم کیا جائے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے دیئے گئے وقت کا کل آخری دن ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -