پاکستان کے سیا سی بحران کاحل قبل از وقت انتخابات میں مضمر ، قوم ماڈل ٹاؤن اورحدیبیہ کیس کے منطقی انجام کی منتظر : عمران خان

پاکستان کے سیا سی بحران کاحل قبل از وقت انتخابات میں مضمر ، قوم ماڈل ٹاؤن ...
پاکستان کے سیا سی بحران کاحل قبل از وقت انتخابات میں مضمر ، قوم ماڈل ٹاؤن اورحدیبیہ کیس کے منطقی انجام کی منتظر : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیا سی بحران کاحل قبل از وقت انتخابات میں مضمرہے،ملکی معاشی صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

عمران خان کل حافظ آباد پہنچیں گے،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ،سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا
عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم ماڈل ٹاؤن اورحدیبیہ کیس کے منطقی انجام کی منتظرہے،چاہتے ہیں کہ احتساب کامعاملہ آگے بڑھایاجائے،فرارکے بجائے قانون کاسامنا کرناچاہیے۔اس سے قبل اجلاس میں ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں  شہید ہونے والے پاک فوج کے  میجراسحاق اعوان  شہید کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

قومی -