کسی گروپ کو سپورٹ نہیں کررہے ، بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں : پاکستان

کسی گروپ کو سپورٹ نہیں کررہے ، بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں : پاکستان
کسی گروپ کو سپورٹ نہیں کررہے ، بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں : پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک افغان تعلقات کو عوامی اور معاشی سطح پر پروان چڑھاناچاہتے ہیں ، کشمیری ہمارے بھائی ہیں ، بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اور سارک سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کاامکان ہے ۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں کسی ایک گروپ کو سپورٹ نہیں کررہا، طالبان کے خلاف بلاتفریق بھرپورآپریشن جاری ہے ، افغانستان کی نئی حکومت کو خوش آمدیدکہتے ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں ، ایل او سی کی دوسری جانب بسنے و الے کشمیری بھائی ہیں ، پاکستان نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اورایل او سی کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اُٹھایا۔
تسنیم اسلم نے بتایاکہ سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی نیپال کررہاہے اور کانفرنس 26,27نومبر کو کھٹمنڈومیں ہوگی ، کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کاامکان ہے ۔
خاتون ترجمان کاکہناتھاکہ چینی صدر کے دورہ کی تاریخ پر دونوں ممالک غور کررہے ہیں ، ایران کے سیکریٹری خارجہ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -Headlines -