ملک ریاض کی قائد اعظم ہاﺅس ،وزیر مینشن کھارا در کی ذمہ داریاں لینے کی پیشکش

ملک ریاض کی قائد اعظم ہاﺅس ،وزیر مینشن کھارا در کی ذمہ داریاں لینے کی پیشکش
ملک ریاض کی قائد اعظم ہاﺅس ،وزیر مینشن کھارا در کی ذمہ داریاں لینے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض نے قائد اعظم ہاﺅس اور وزیر مینشن کھارا در کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داریاں اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کا کہناتھا کہ وزیر مینشن کی موجودہ حالت دیکھ کر دلی دکھ ہواہے ،قائد اعظم ہاﺅس کے اطراف گندگی اور کوڑے کے ڈھیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے قومی ورثے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا چاہتاہوں ۔ملک ریاض کا کہناتھا کہ وفاق اور سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ قائد اعظم ہاﺅس وزیر مینشن کھارادار کی ذمہ داری پانچ سال کیلئے مجھے سونپ دی جائے ۔ان کا کہناتھا کہ جارج واشنگٹن اور ماوزے تنگ کے گھر آج بھی سیاحتی مقام کے طور پر محفوظ ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -