جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے ہاتھ سے لکھا گیا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے میں مستعفی ہونے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی۔
ضرب عضب سے خطے میں امن قائم ہوا،پیسز چیمپیئن شپ سے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف
دوسری جانب ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی کیپٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان جسٹس حمود الرحمان کے صاحبزادے ہیں اور وہ اپنے والد کی طرح بہت ہی اصول پسند اور وضع دار شخص ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف بھی نہیں لیا۔انہوں نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کے استعفیٰ کی ممکنہ وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کی تقرریوں کے حوالے سے آنے والے فیصلے کو قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان یہ تقرریاں کرنے والے پینل میں شریک تھے جبکہ سپریم کورٹ نے ان تقرریوں کو میرٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ان تقرریوں میں اقربا پروری کی گئی ہے۔