کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منسوخ ، نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا

کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منسوخ ، نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا
کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منسوخ ، نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا ، گرفتاری سے بچنے کے لئے صوبائی وزیر ساڑھے چار گھنٹے تک احاطہ عدالت میں موجود رہے جبکہ ہائی کورٹ کی عمارت سے باہر نکلتے ہی نیب نے انہیں حراست میں لے لیا ہے، وزیر اطلاعات پر 6ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں، ان کی گرفتاری کے موقع پر ہاتھا پائی اور دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے جبکہ اس دھینگا مشتی میں شرجیل میمن کا گریبان بھی چاک ہو گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق کے مطابق سند ھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی منسوخی کے بعد پیپلز پارٹی کے وکلا اور کارکنان احاطہ عدالت میں پہنچ گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔ شرجیل میمن اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے کئی گھنٹے احاطہ عدالت سے باہر نہیں آئے جبکہ نیب کی ٹیم بھی ان کی گرفتاری کے لئے احاطہ عدالت کے باہر انتظار کرتی تھی۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد جب شرجیل میمن باہر آئے تو رینجرز اہلکاروں نے انہیں خصوصی گاڑی میں بٹھایا اور اپنے ساتھ نیب آفس لے کر چلے گئے۔
شرجیل میمن کے علاوہ 6ارب کی کرپشن میں ملوٹ دیگرملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی، سارنگ لطیب، یوسف کبورو، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے انعام اکبر، منصور راجپوت، سلمان منصور، الطاف حسین میمن، عمر شہزاد خان، سید نوید، گلزار علی اورمسعود ہاشمی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -