’گو نواز گو‘ ہر جگہ وزیراعظم کا پیچھا کرے گا، کوئی حق نہیں دے گا اپنا حق چھین لیں: طاہر القادری

’گو نواز گو‘ ہر جگہ وزیراعظم کا پیچھا کرے گا، کوئی حق نہیں دے گا اپنا حق چھین ...
’گو نواز گو‘ ہر جگہ وزیراعظم کا پیچھا کرے گا، کوئی حق نہیں دے گا اپنا حق چھین لیں: طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگا رہا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کے لئے امریکہ جا رہے ہیں،امریکہ میں موجود تمام پاکستانی بھی جمع ہو کر ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگائیں، اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اور ایئر پورٹ کے باہر جمع ہو کر عوام ثابت کر دیں کہ ہم اس شخص کو وزیر اعظم نہیں مانتے اور پوری دنیا کو اپنا مطالبہ سنا دیں۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے انقلابی شرکاءنے دھرنے کو اپنا گھر سمجھ لیا ہے، گرفتاری سے رہا ہونے والے کارکنان گھروں کو نہیں گئے بلکہ انقلاب مارچ میں واپس آ گئے، ظالم حکمرانوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی گرفتار کر لیا اور ان پر تشدد بھی کیاحالانکہ دنیا کا کوئی قانون بھی ان کو سزا نہیں دیتا، اس عمر میں بچوں کو اپنے حقوق اور انقلاب کی آگہی نہیںتھی مگر حکمرانوں کے ظلم نے ان کو حساس بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ان حکمرانوں کا گھر جانا ٹھہر چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تسلیم کیا کہ بجلی کے بل زیادہ بھیجے گئے ، فیصل آباد میں ایک شخص نے آج اپنا خون بھیچ کر بجلی کا بل ادا کیالیکن کابینہ نے ذمہ داری پر استعفیٰ نہیں دیا، سرکاری محکموں میں ملازمتیں کھول دی گئیںہیں اور اب ملازمتوں کا کاروبار ہو گا، ہر ایم این اے کو ملازمتیں بیچنے کا موقع دیا گیا کہ کہیں وہ پارٹی ہی نہ چھوڑ جائے۔ انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ایک حکومتی ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ان کے نقصان کے بدلے فی خاندان صرف 25ہزار روپے امداد دی جا رہی ہے، یہ حکومت کہتی ہے کہ ہمیں عوامی مینڈیٹ ملا ہے مگر پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل پر بات تک نہیں ہوتی، اس ملک میں عوام پر افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی کم خرچہ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اپوزیشن بھی حکومت سے بدتر ہے، دوسروں ممالک میں جہاں جمہوریت قائم ہے وہاں حکومت اپنے منشور سے ہٹے تو اپوزیشن حکومت کو مجبور کرتی ہے مگر یہاں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر ملک دشمنی اور عوام دشمنی کی جاتی ہے، عوام کو ان کا حق کوئی نہیں دلاتا اس لئے یہ حق آپ کا خود چھیننا ہو گا، یہ حق چھیننے کا طریقہ میں آپ کو بتارہا ہوں ، سی لئے آئین پڑھایا ہے۔ جس دن قوم حق چھیننے کے لئے آئے گی یہ حکومت بچ نہیں سکے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -