دھاندلی کے الزامات پر جمعے کو اجلاس طلب،شاہ محمود کے الزامات مسترد کرتے ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن

دھاندلی کے الزامات پر جمعے کو اجلاس طلب،شاہ محمود کے الزامات مسترد کرتے ہیں: ...
دھاندلی کے الزامات پر جمعے کو اجلاس طلب،شاہ محمود کے الزامات مسترد کرتے ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات ۲۰۱۳ میں شدید بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس جمعے کے روز طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران ، نادرا، پی سی آئی ایس آر اور پرنٹنگ پریس کارپوریشن کے عہدیدار شریک ہوں گے جو مقناطیسی سیاہی سمیت دیگر الزامات کا جائزہ لیں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ ہم شاہ محمود قریشی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ہماری طرف سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکا گیا تھا، عام انتخابات سے متعلق جلد حقائق نامہ تیار کیا جائے گا جو 29ستمبر کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پیش کریں گے، اس سے قبل بھی 19ستمبر کے اجلاس میں کمیٹی ممبران کو بریفنگ دی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -