لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ , ’گو نواز گو‘ کے نعرے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اس مظاہر ے میں کارکنوں کی انتہائی کم تعداد موجود ہے، جنہوں نے ہاتھوں میں ڈسپلے کارڈز اٹھا رہے ہیں، جن پر وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبات تحریرکئے گئے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے اس موقع پر پاکستان میں مقبول نعرہ ’گو نواز گو‘ بھی سننے میں آ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت وزیر اعظم نواز شریف اپنی لندن رہائش گاہ میں موجود ہی نہیں، وہ اپنا طبی معائنہ کروانے ہسپتال تشریف لے جا چکے ہیں۔