سرحد پار سے دہشت گردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ،کمانڈنگ افسر شہید
خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس سے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے۔وہ چیک پوسٹ پر کمانڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22سال تھی اور وہ 3بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے ۔
مزید خبریں :را کا حافظ سعید کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف