پرویز مشرف بینظیر بھٹو کا قاتل، دلیر ہے تو عدالتوں کا سامنا کرے، رضا ربانی

پرویز مشرف بینظیر بھٹو کا قاتل، دلیر ہے تو عدالتوں کا سامنا کرے، رضا ربانی
پرویز مشرف بینظیر بھٹو کا قاتل، دلیر ہے تو عدالتوں کا سامنا کرے، رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کاقاتل ہے،محترمہ نے مختلف خطوط میں مشرف کے بارے میں لکھاتھا،سندھ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا کہ پرویز مشرف اگردلیر ہے تو عدالتوں کا سامنا کرے،وہ لندن اور دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کر رہے ہیں،سینیٹ میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظورہونے سے متعلق صحافی کاسوال پر رضا ربانی نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے جواب نہیں دے سکتا،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال بہتر ہوتی ہے،آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو ایسی باتیں ہوتی ہیں،رضا ربانی نے کہا پارلیمان سب سے کمزور ترین ادارہ ہے جبکہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ کوسب سے زیادہ مضبوط ادارہ ہونا چاہئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -