نواز شریف اور اسحاق ڈار ن لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے حسن نواز کے آفس پہنچ گئے

نواز شریف اور اسحاق ڈار ن لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے حسن نواز کے آفس ...
 نواز شریف اور اسحاق ڈار ن لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے حسن نواز کے آفس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو جائے گا ،نواز شریف اور اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے حسن نواز کے آفس پہنچ گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، مریم نواز اور شہباز شریف شرکت کریں گے۔اے آر وائے نیوز کے مطابق اجلاس میں آرٹیکل 62,63پر مشاورت کی جائے گا اور نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئیں گے ۔اس کے علاوہ بھی پارٹی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،اس موقع پر شہباز شریف چودھری نثار سے ملاقات کے حوالے سے بھی نواز شریف کو آگاہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -