اگر پی ٹی آئی نے داغدار لوگوں کو نوازا تو قوم کو بہت مایوسی ہو گی:شاہ محمود قریشی

اگر پی ٹی آئی نے داغدار لوگوں کو نوازا تو قوم کو بہت مایوسی ہو گی:شاہ محمود ...
 اگر پی ٹی آئی نے داغدار لوگوں کو نوازا تو قوم کو بہت مایوسی ہو گی:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں میری شمولیت کا مقصد ایم این اے یا وزیربننا نہیں ہے میں تو صرف نیاپاکستان بنانے کیلیے عمران خان کاساتھی بنا ہوں،کارکنوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ حق اور سچ کیلیے ضرور بولوں گا، اگر پی ٹی آئی نے داغدار لوگوں کو نوازا تو قوم کو بہت مایوسی ہو گی، پارلیمانی بورڈ میں تمام حقائق سامنے رکھوں گا

کراچی میں پہلے بھی رینجرز آپریشن کر رہی تھی لیکن امن ہماری وجہ سے آیا ہے :مصطفیٰ کمال
اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ان کے وزیراعظم نوازشریف ہیں،اس کا مطلب تویہ ہو ا کہ وہ خود اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ وہ وزیراعظم ہیں ،عمران خان کی دیانت اور محنت نے قوم کو جگایا،انہوں نے اندھیرے میں امید کا چراغ جلایا، آج پی ٹی آئی کا چراغ پورے پاکستان کو روشن کر رہا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی ساکھ کھو چکی ہیں، عوام اب تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ناکامیوں کی بھی پیداوار ہے، آج پیپلز پارٹی کے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی لاہور میں صرف 1414 ووٹ حاصل کر سکی ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا وقت آ چکا ہے، سندھ کے عوام کرپٹ قیادت سے نالاں ہیں، سکھر،حیدرآباد، دادو میں تحریک انصاف نے بڑے بڑے جلسے کیے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں این اے 50 پر پورے پاکستان کی نظریں ہوں گی، اس دفعہ قوی امکان ہے کہ این اے 50 میں نتیجہ مختلف ہو گا۔

مزید :

قومی -