اسحاق ڈار مستعفی ہونے کے بعد پاکستان واپس نہیں جائیں گے:نواز شریف کی زیرصدرات اجلاس میں فیصلہ:نجی ٹی وی کا دعویٰ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کی زیرصدرات لندن میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کر لیا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے،جبکہ وہ مستعفی ہونے کے بعد وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن انکوائری رپورٹ جاری کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر،25ستمبر کو سماعت ہوگی
نجی چینل ”اے آروائی نیوز“کا اپنا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج لندن میں ہونے والے نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈارکچھ دنوں تک استعفی دے دیں گے،تاہم اسحاق ڈار پاکستان واپس نہیں جائیں گے وہ لندن میں ہی قیام پذیر رہیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اپنا استعفی بھی لندن سے ہی دیں گے ،جسے فوری طورپر قبول کیا جائے گا،جبکہ اسحاق ڈار کو نیب کے سمن سوموار کوہائی کمیشن کے ذریعے پہنچا دئیے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شریف فیملی بھی اگلے چھ مہینے تک پاکستان واپس نہیں آئے گی۔