ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،شہری فی کلو کی قیمت سن کر ٹماٹر کی طرح لال ہونے گلے

ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،شہری فی کلو کی قیمت سن کر ٹماٹر کی طرح لال ہونے ...
ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،شہری فی کلو کی قیمت سن کر ٹماٹر کی طرح لال ہونے گلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں عید قرباں کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور قیمتوں میں ڈبل سینچری نے خریداروں کو بھی ٹماٹر کی طرح لال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ٹماٹر کی قیمت نے بھی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 150 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کہیں تو قیمت اس سے بھی زیادہ ہے۔
جنرل سیکریٹری سبزی منڈی ایسوسی ایشن رو¿ف تنولی کا کہنا ہے کہ فصل متاثر ہونے سے سپلائی میں فرق پڑا ہے جب کہ 15 کلو گرام ٹماٹر کی پیٹی 1600 سے 1800 روپے کی ہے اور منڈی میں ٹماٹر 110 سے 120 روپے فی کلو گرام ہے۔
دوسری جانب کراچی کے کمشنر پرائز لسٹ اعجاز احمد نے کہا کہ بازارمیں درجہ اول ٹماٹر کی قیمت 158 روپے فی کلوگرام مقرر ہے اور درجہ دوئم ٹماٹر کی فی کلو گرام قیمت 130 روپے ہے تاہم زائد قیمتوں پر ٹماٹر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید :

قومی -