روہنگیائی مسلمانوں کے حوالے سے بھارتی حکومت کی پالیسی افسوسناک ہے :میر واعظ

روہنگیائی مسلمانوں کے حوالے سے بھارتی حکومت کی پالیسی افسوسناک ہے :میر واعظ
روہنگیائی مسلمانوں کے حوالے سے بھارتی حکومت کی پالیسی افسوسناک ہے :میر واعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کے حوالے سے بھارتی حکومت کی پالیسی افسوسناک ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک انسانیت اور انسانی قدروں کے منافی ہے۔

چین :فائرپلانٹ میں دھماکہ ،7 افراد ہلاک
سری نگر میڈیا کے مطابق اجتماع سے خطاب کے دوران میرواعظ نے روہنگیائی مسلمانوں کے حوالے سے حکومت ہندوستان کی پالیسی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ روہنگیائی پناہ گزینوں کو غیر قانونی تارکین وطن کہہ رہے ہیں اور ان کو اپنے ملک کے مفاد کے خلاف خطرہ سمجھ رہے ہیں مگر دوسری طرف چکما اور تبت سے آئے تارکین وطن کو پناہ گزین کے نام سے پکارتے لوگوں کے لئے ایک سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے لاکھوں لوگوں کو اپنے دیس اور اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ میرواعظ نے روہنگیائی مسلمانوں کے حوالے سے ہندوستان کے دوہرے معیار کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مصیبت زدہ لوگوں کو دہشت گردی سے جوڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور محض مذہب کو بنیاد بنا کر ان لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک انسانیت اور انسانی قدروں کے منافی ہے ۔

مزید :

قومی -